Ads

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کے دیگر کیسز بھی زیرسماعت ہیں، اس کیس کو بھی ان کے ساتھ کلپ کیا جائے، اس نوعیت کے تمام کیسز کو ایک ساتھ سنیں گے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے ایڈوکیٹ جنرل سے اس بارے میں ہدایات لینا چاہتا ہوں۔ جسٹس لعل جان خٹک نے کہا کہ اس میں کسی سے رائے لینے کی ضرورت نہیں۔  عدالت نے غیر معینہ مدت تک سماعت ملتوی کردی۔

کیپٹن (ر) صفدر پر اداروں کے خلاف ہائیکورٹ کے احاطے میں تقریر کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

The post پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zHJYRt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment