Ads

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روک دیا

 اسلام آباد: ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت آئندہ سماعت آٹھ جون تک چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی نا کرے۔

ہائی کورٹ میں ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔  ہائی کورٹ نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن،سیکریٹری قانون،سیکریٹری تعلیم، ایچ ای سی اور سابق چیئرمین طارق بنوری کو نوٹس جاری کردیے۔

وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ اگر آپ آرڈیننس کو دیکھیں تو اس سے صرف ایک شخص طارق بنوری متاثر ہورہا ، کیسے یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آرڈیننس صرف کسی خاص شخص کے لیے ہو۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ib0aV1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment