Ads

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم کرنے والے روبوٹ متعارف

ریاض: کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک ذریعہ انسانوں کا انسان سے کم سے کم میل جول یا 6 فٹ کی دوری اختیار کیے رکھنا ہے چنانچہ اس اہم مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی حکومت نے بھی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اہم حفاظتی اقدامات اُٹھائے ہیں جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھایا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی انتظامی امور کی کمیٹی کے سربراہ اور معروف امام عبدالرحمن السدیس نے نمازیوں میں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کے لیے روبوٹ سروس کا افتتاح کردی ہے۔

یہ روبوٹ آب زم زم کی بوتلوں کو لیکر خود نمازیوں کے درمیان ایک مخصوص راستے سے عبادت میں رکاوٹ ڈالے بغیر گزریں گے، جہاں نمازی بآسانی ان روبوٹ سے آب آب زم کی بوتلیں اُٹھا سکیں گے۔ اس طرح آب زم زم کے لیے بھیڑ اور ہجوم کا خاتمہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے بہت اہم ہیں اور وبا کے دوران عبادت گزاروں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔

 

The post خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم کرنے والے روبوٹ متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cG44Si
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment