ممبئی: شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہونے لگیں۔
گزشتہ روزدلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندو جا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپران کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
اس متعلق ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ سائرہ بانونے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمارصاحب کی طبیعت بہترہے، ڈاکٹرزکا کہنا ہے انہیں 2 سے 3 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے۔ سائرہ بانو نے دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ 98 سالہ اداکارکو گزشتہ ماہ بھی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دودن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
The post دلیپ کمارکی انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ip8WyW
0 comments:
Post a Comment