Ads

امریکا میں جہاز اُڑانے کی تربیت کے دوران طیارہ تباہ، پائلٹ اور طالبعلم ہلاک

میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو افراد سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سیکھانے والے اسکول کی ملکیت تھا اور آج صبح ٹریننگ کے لیے لفٹ اکیڈمی ایڈیانا پولس سے پرواز بھری تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں جب کہ طیارے کے ملبے کو بھی کھیت سے ہٹادیا گیا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لفٹ اکیڈمی کا پائلٹ اور ایک طالب علم شامل ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

The post امریکا میں جہاز اُڑانے کی تربیت کے دوران طیارہ تباہ، پائلٹ اور طالبعلم ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ry3WwS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment