Ads

کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ جاری

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ جاری کردیا۔

نیپرا نے 7 ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

جون 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی، جولائی 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 73 پیسے فی یونٹ اضافہ، اگست 2020 میں 31 پیسے فی یونٹ اور ستمبر 2020 میں 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

اکتوبر 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ اور نومبر 2020 میں 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ جبکہ دسمبر 2020 میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

نیپرا کے مطابق جون، جولائی ، اگست اور اکتوبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔ ستمبر، نومبر اور دسمبر 2020 کا اطلاق جولائی 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔

ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔ ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔

نیپرا نے کہا کہ اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی رعائتی قیمت والے یونٹ پر نہیں ہوگا، تاہم بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔

The post کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S8vDfW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment