اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں کلاسز 7 جون کو کھلیں گی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں، پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول جلد جاری ہوگا، اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کروانے پر توجہ دیں۔
The post اسلام آباد میں 7 جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wZIlMD
0 comments:
Post a Comment