Ads

وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر جمائما کا رد عمل سامنے آگیا

 لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے لباس سے متعلق پر بیان تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی ایک وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیدیا جس پر سوشل میڈیا پر پھر سے پرانی بحث کا آغاز ہوگیا۔

اس موقع پر جمائما خان نے بھی پھر سے اپنی 8 اپریل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم 

بزرگ خاتون نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں خود کو مکمل ڈھانپ کر باہر نکلتی تھی تو نوجوان پیچھے لگ جاتے تھے اور ہراساں کرتے تھے۔ اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے میں نے نقاب ہٹا دیا تاکہ چہرہ نظر آسکے اور لڑکے میری عمر جان لیں۔

جمائما خان نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد لکھا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خواتین کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : جمائما کی وزیراعظم کے فحاشی سے متعلق بیان پر ٹوئٹ 

جمائما خان نے رواں برس اپریل میں ہی اپنی ایک اور ٹویٹ میں قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا تھا جس میں مسلمان مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جمائما خان نے قرآنی آیت والی ٹویٹ کی اپنی سب ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ میں جس عمران خان کو جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ پردہ عورتوں کا نہیں بلکہ مردوں کی نگاہوں کا ہونا چاہیے۔

The post وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر جمائما کا رد عمل سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3j564HH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment