اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پولیو کے تدارک اور کوویڈ 19 وباء سے متعلق چیلنجز پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بل گیٹس سے ٹیلیفونک گفتگو میں پولیو کے تدارک میں ان کی فاؤنڈیشن کے کردار پر شکریہ ادا کیا، گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 56 کیسز تھے، اس سال صرف ایک کیس سامنے آیا۔
عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم آئندہ سال میں پاکستان سے پولیو مکمل طور پر ختم کریں گے، بل گیٹس کو کہا ہے پاکستان میں مائیکروسافٹ کا انکیوبیشن سینٹر قائم کریں۔
The post وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے تدارک پر بات چیت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3h4mKMM
0 comments:
Post a Comment