Ads

ایک سال سے بند پاک بھارت سرحد ایک روزکے لیے کھولنے کا اعلان

 لاہور: کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائے گی۔

کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائیگی، پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے۔ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔

وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈرپرضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔

The post ایک سال سے بند پاک بھارت سرحد ایک روزکے لیے کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3j9HhlK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment