Ads

الیکشن کمیشن کے 2 ممبر آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر

الیکشن کمیشن کے 2 ممبر آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 ممبر اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر اور ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی آج ریٹائر ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ان ممبران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آگاہ کیا تھا ، الیکشن کمیشن 2 ریٹائرڈ ممبران کے عہدے پُر کرنے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو 2 خطوط بھی لکھ چکا ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن کے مابین سردمہری کے باعث اس حوالے سے مشاورت کا آغاز ہی نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی ریٹائرمنٹ سے متعلق متعدد بار بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیئر وفاقی وزرا کو موزوں نام تلاش کرنے کا ٹاسک سونپ رکھا ہے۔

ممبر الیکشن کی تقرری کا طریقہ کار

آئین کے تحت الیکشن کمیشن اپنے 3 ارکان کے ساتھ فعال رہ سکتا ہے تاہم حکومت کو اپوزیشن کی مشاورت سے 45 روز میں نئے ممبران کی تعیناتی کرنی ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف تین تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجواتے ہیں، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کا معاملہ ایک سال تک لٹکا رہا تھا۔

The post الیکشن کمیشن کے 2 ممبر آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kPNlAV

via Blogger https://ift.tt/3BE1APi
July 25, 2021 at 04:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment