Ads

الجزائر میں بدخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

الجزائر میں بدخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

الجزائر سٹی: الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت شخص نے نماز کے دوران تیز دھار چھری کے وار کرکے امام مسجد کو شہید کردیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کے صوبے تیزی وزو میں طارق بن زیاد مسجد کے امام بلال حمودی عصر کی نماز کی امامت کرا رہے تھے اور جس دوران وہ رکوع میں تھے تو ایک سفاک شخص نے تیز دھار چھری کے وار کرکے انھیں قتل کردیا۔

نمازیوں نے قاتل کو آلہ قتل کے ہمراہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار شخص ہے اور نفسیاتی اسپتال میں علاج کے لیے بھی جاتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماہر نفسیات سے معائنہ کرایا جائے گا تاہم پولیس اس کیس کی ہر پہلو پر تفتیش کرے گی اور ملزم کو ذہنی بیماری یا کسی اور بہانے کسی قسم کا فائدہ پہنچنے نہیں دے گی۔

The post الجزائر میں بدخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iKlu2h

via Blogger https://ift.tt/2VaGdUO
July 25, 2021 at 04:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment