کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی ماہرہ خان کے مقبول گانے ’’نوری‘‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
عائزہ خان اپنے نئے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘میں ایک ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ ڈرامے میں بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے روپ میں نظر آئیں گی۔ جن میں میڈم نورجہاں، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، اداکارہ کاجول اور سپر اسٹار ماہرہ خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے روپ میں ویڈیو وائرل
عائزہ خان ان اداکاراؤں کے روپ میں اپنی جھلکیاں سوشل میڈیا پر پہلے ہی شیئر کرچکی ہیں۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ماہرہ خان کے مقبول گانے’’نوری‘‘ کے انداز میں تیار ہوکر گانے پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
مداحوں نے اس سے قبل عائزہ خان کو کبھی ڈانس کرتے ہوئے نہیں دیکھا لہذا اس ویڈیو کو دیکھ کر عائزہ کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ اور ان کی ویڈیو کو خوب سراہا۔ کچھ لوگوں نے تو انہیں ماہرہ خان سے بھی زیادہ اچھی ڈانسر قرار دے دیا۔
The post عائزہ خان کی ماہرہ خان کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fbK8rN
via Blogger https://ift.tt/3C6T9wb
July 30, 2021 at 03:55AM
0 comments:
Post a Comment