Ads

اسرائیلی فوج کی جنازے کے شرکاء پر فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی جنازے کے شرکاء پر فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ کے سامنے 12 سالہ لڑکا سینے پر گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ جس کار پر فائرنگ کی، اس میں سوار لوگوں نے زمین کھود کر کچھ چیز دبائی تھی۔ جسے چیک کیا گیا تو ایک نومولود کی لاش تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی کار کو ایک بار پھر سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب آتے دیکھ کر روکنے کا اشاہ کیا لیکن ڈرائیور نے کار کی ریس بڑھا دی اس لیے دفاع میں فائرنگ کرنا پڑی۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج اسی 12 سالہ لڑکے کی تدفین کے موقع پر شرکاء نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 20 سالہ لڑکے کو شہید کردیا۔

The post اسرائیلی فوج کی جنازے کے شرکاء پر فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f8M4kE

via Blogger https://ift.tt/3lctT1b
July 30, 2021 at 03:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment