Ads

کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق

کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق
کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق

کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 15 افراد جاں بحق جب کہ فائر بریگیڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فیکٹری پہنچ گیا اور آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فیکٹری میں اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزید افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اس لئے فیکٹری کی دیواریں گرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے اب تک 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے 2 دم توڑ چکے ہیں، فیکٹری میں دھویں کے باعث اندر جانا ممکن نہیں جب کہ ایک فائر فائٹر بھی کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے۔.

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور محکمہ لیبر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کرنے اور زخمیوں کا علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

The post کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ykbvXm

via Blogger https://ift.tt/3ykQBXZ
August 27, 2021 at 03:06AM
via Blogger https://ift.tt/3mDjQTz
August 27, 2021 at 05:05AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment