Ads

شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی

شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی
شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی

کراچی: گلوکار وسماجی کارکن شہزاد رائے نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی۔

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے 18 اگست کو ایک وائرل ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں گاؤں کے چند بچے عام استعمال کی چیزوں سے نہایت خوبصورت دھن بجارہے ہوتے ہیں۔

انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ بچے بھارتی ہیں اور لکھا ’’انڈیا کے ایک گاؤں میں کچھ بچوں نے مل کر اپنا بینڈ بنایا ہے۔ اس بینڈ کے پاس کوئی جدید آلات نہیں ہیں۔ اور انہوں نے کتنی خوبصورت ملٹری بینڈ کی دھن کا انتخاب کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اصل طاقت دل میں ہے۔ سلام ان بچوں کو یہ بچے کہاں ہیں‘‘۔

حقیقت تو یہ ہے کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی بچوں کی نہیں بلکہ پاکستان کے شہر گللگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ کے بچوں کی ہے۔

شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی درستگی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے’’سر انوپم کھیر یہ ویڈیو شیئر کرنے کے لیے شکریہ میں نے یہ ویڈیو کچھ دن پہلے شیئر کی تھی۔ آپ کا کہنا ہے کہ یہ باصلا حیت بچے بھارت کے ہیں لیکن میں آپ کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں کہ ان بچوں کا تعلق درحقیقت ہنزہ پاکستان سے ہے۔ میں ان بچوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہیں  وہ تمام آلات موسیقی بھیجے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ڈرم اور ڈبوں سے خوبصورت دھن بجانے والے ان بچوں کی ویڈیو شہزاد رائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 11 اگست کو شیئر کی تھی اور لوگوں سے درخواست کی تھی مہربانی کرکے کوئی مجھے بتائے کہ یہ بچے کہاں ہیں میں انہیں وہ تمام آلات موسیقی دوں گا جن کی انہیں ضرورت ہے۔

The post شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y6kpeJ

via Blogger https://ift.tt/3zr6GNk
August 27, 2021 at 03:06AM
via Blogger https://ift.tt/3mEszoA
August 27, 2021 at 05:05AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment