Ads

اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے

اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے

بیروت: اسرائيلی ایئر فورس نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر فضائی حملے کيے ہيں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائيلی فوج نے بیان میں کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے جس کے جواب میں ہم نے لبنان میں کئی حملے کیے جن میں راکٹ فائر کرنے کے مقامات اور اسلحے کو نشانہ بنايا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اضافی ہدف کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے ماضی میں راکٹ حملے ہوتے رہے ہیں۔ امريکا نے اسرائيل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل ایئرفورس غزہ میں حماس اور شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کرتی رہتی ہے لیکن 2014 کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس نے لبنان میں بمباری کی ہے۔ لبنانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے سرحد سے 7 میل دور محمدیہ کے علاقے پر 2 حملے کیے تاہم ان میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

گزشتہ دو روز میں لبنان سے اسرائيل پر چار راکٹ داغے گئے تھے جس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم 4 افراد خوف کا شکار ہوئے تھے جس پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ لبنانی فوج نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 92 گولے فائر کیے جبکہ ہم راکٹ حملوں کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

The post اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lzW3DM

via Blogger https://ift.tt/3jrvKwB
August 05, 2021 at 03:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment