Ads

کرنٹ لگنے سے بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ

 کراچی: ملیر میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کیخلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردیا گیا۔

اہلخانہ نے دعوی عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کیا، جس میں موقف اپنایا گیا کہ احمد عبداللہ ملیر کا رہائشی ہے۔ کے الیکٹرک کے کھلے تار گھر کے ساتھ گزر رہے تھے کہ بچے کو کرنٹ لگا۔

مدعی نے کہا کہ احمد عبداللہ کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کرنٹ لگا۔ بچہ آرمی پبلک اسکول کا طالب علم اور پاک فوج میں جانا چاہتا تھا۔ کے الیکٹرک کی بد انتظامی سے احمد کا بازو ضائع ہوگیا۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کو گیارہ کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

The post کرنٹ لگنے سے بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A4whLQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment