Ads

راولپنڈی میں 26 تولے سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین، بیٹا ہی چور نکلا

 راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی گھر میں 26 تولہ سونا چوری کی واردات کا بیٹا نکلا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں گھر سے 26 تولہ سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، اور مدعی مقدمہ کا اپنا بیٹا ہی چور نکلا۔

پیرودھائی پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات کے خلاف مقدمہ مجیب کمال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا، جس پر ایس ایچ او پیرودھائی اور ان کی ٹیم نے 72 گھنٹوں میں واردات کو ٹریس کرکے مدعی کے بیٹے احمد یار کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان محمد ولید اور محمد نبیل نے ملزم احمد یار سے چوری شدہ سونا خریدا، تفتیش کے دوران چوری شدہ سونے کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس پی روال کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر اور چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

 

The post راولپنڈی میں 26 تولے سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین، بیٹا ہی چور نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jylxyv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment