Ads

قازغستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی

قازغستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی
قازغستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی

نورسلطان: قازقستان کے فوجی اڈے پر پہ در پہ ہونے والے 10 خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ  10 خوفناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔

قازغستان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی تاہم دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں انجینیئرنگ شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔

دھماکوں کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا گیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قازغستان کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

The post قازغستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sV2ItU

via Blogger https://ift.tt/3DnrGqE
August 27, 2021 at 03:57AM
via Blogger https://ift.tt/3jmLvq4
August 27, 2021 at 05:05AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment