Ads

پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد کرلیں

ممبئی: ممبئی کرائم برانچ پولیس نے عدالت میں کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی پروڈیوسر اور بزنس مین راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز کے ساتھ دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔

بومبے ہائی کورٹ میں پیر کے روزاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جانب سے ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت راج کندرا کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی گرفتاری میں مناسب عمل نہیں کیا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اپنے جواب میں عدالت سے کہا جب ملزم ثبوت مٹارہا ہو تو وہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔

چیف پبلک پراسیکیوٹر ارونا پائی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت سی آر پی سی کے سیکشن 41 اے کے تحت نوٹس راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو پیش کیا گیا تھا جسے کندرا نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے راج کندرا کے گھر سے 70 فحش فلمیں برآمد کرلیں

کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ تاہم کرائم برانچ  سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں راج کندرا، ان کے بہنوئی پردیپ بخشی اور تھورپے کے مابین ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا ذکر بھی کیا جس میں وہ  بولی فیم نامی پلیٹ  فارم کے بارے میں بات چیت کررہے تھے۔ 68 فحش ویڈیوز کے علاوہ، کرائم برانچ نے کندرا کے لیپ ٹاپ پر ملنے والی ایپ ہاٹ شاٹس کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ممبئی کے دفتر سے یہ ایپ چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چھاپے کے دوران شلپا اور راج کے درمیان کیا ہوا؟

پریزنٹیشن میں مالی معاملات اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات موجود تھیں اس کے علاوہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹس بھی ملے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ کندرا کے آفس میں موجود اسٹوریج ایریا نیٹ ورک سے انہیں 51 فحش کلپس  ملے جنہیں تھورپے نے ڈیلیٹ کردیا تھا جو کندرا کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سنبھالتا تھا۔ کرائم برانچ نے مزید بتایا کہ راج کندرا کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔

دوسری جانب راج کندرا کے وکیل نے اپنے موکل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہارڈ ڈسک اور موبائل فون پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے تھے تو ثبوت کیسے تباہ ہوئے۔ تباہی کا ذکر بھی پنچ نامے میں نہیں کیا گیا۔ پنچ نامے کے وقت تقریباً 22 افراد موجود تھے تو کسی نے اس وقت یہ بات نوٹس کیوں نہیں کی؟ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  راج کندرا کی پول کھولنے کے بعد بھارتی ماڈل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں  موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ تاہم انہوں نے بومبے ہائی کورٹ میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

The post پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ls4roO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment