Ads

نذیرچوہان نے باضابطہ شہزاد اکبرسے معافی مانگ لی

 لاہور: ایم پی اے نذیرچوہان نے باضابطہ شہزاد اکبرسے معافی مانگ لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم پی اے نذیرچوہان نے باضابطہ شہزاد اکبرسے تحریری طور پرمعافی مانگ لی۔ نذیر چوہان نے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں شہزاد اکبرپرلگائے گئے الزامات پرمعذرت خواہ ہوں۔ اس سے قبل نذیرچوہان پہلے ٹیلیفون پر بھی معذرت کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نذیرچوہان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، ترین گروپ کا سخت ردعمل کا فیصلہ

شہزاد اکبرکی جانب سے 20 مئی کودرخواست دی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایک پروگرام میں ان پرجھوٹے الزامات لگائے جن سے ان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ’’ترین گروپ‘‘ نے اپنے ساتھی ایم پی اے نذیرچوہان کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ترین گروپ کا خیال تھا نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد حکومت ہمارے مزید ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

The post نذیرچوہان نے باضابطہ شہزاد اکبرسے معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fozcqA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment