Ads

کراچی میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

 کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایسکپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 8،9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن پر ہوگا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

The post کراچی میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CjjgQs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment