Ads

سی اے اے کی اندورن ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندورن ملک پروازوں پر کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔

سی اے اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اندورن ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر پابندی این سی او سی کی ہدایات پر ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عائد کی گئی ہے.  جب کہ اندورن ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن پالیسی، پاکستان میں محفوظ سیاحت کے حوالے سے ہوائی سفری ہدایات اور پہلے سے نافذ ہوائی یا تمام فضائی سفری پالیسیاں لاگو رہیں گی۔

مراسلے میں تمام ائیر لائن آپریٹرز کو سختی سے کورونا ایس او پیز پر تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے مجاز ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایئرلائینز کو 21 جولائی سے مسافروں کو پیک شدہ کھانا پیش کرنے کی اجازت دی گئی تھی، کھانا نہ پیش کرنے کی اطلاعات پر پرسی اے اے کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 29 جولائی کو جاری مراسلے میں ائرلائنز کو تنبیہ بھی کی گئی تھی۔

The post سی اے اے کی اندورن ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lwLiC7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment