Ads

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اوقات رات 8 بجے تک کردیے گئے

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک بڑھانے کی اجازت دے دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں اہم اور حتمی فیصلے کئے گئے، اور کراچی میں لاک ڈاوُن پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے 31 اگست تک کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور جمعہ اور اتوارسیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا، تاہم ان ڈورڈائننگ پر پابندی ہوگی، اور آؤٹ ڈورڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کھلے مقام پر شادی کی تقریب کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی، انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی، جب کہ محکمہ داخلہ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی عائد پابندی اٹھالی ہے، تاہم کراٹے، باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور مزارات پر زائرین کی حاضری اور  اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اوقات رات 8 بجے تک کردیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lGvgFR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment