Ads

سعودی عرب کا کورونا سے ہلاک طبی عملے کیلیے مالی امدادا کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو 50 لاکھ سعودی ریال بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حکومت نے ملک میں کورونا مریضوں کے علاج کے دوران کورونا وائرس سے ہی جان کی بازی ہارنے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو 5 لاکھ سعودی ریال بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے، اس فہرست میں سعودی وغیر ملکی شہریوں سمیت نجی، سرکاری اور ملٹری اداروں میں طبی عملے کے طور پر فرائض انجام دینے والے وہ تمام افراد شامل ہیں جو کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔

سعودی پریس کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں طبی عملے نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسرے شہریوں کی جان بچائی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت طبی عملے کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور اس جان لیوا وبا سے لڑتے ہوئے دی، اس کے علاوہ ہمارے طبی نظام نے کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

The post سعودی عرب کا کورونا سے ہلاک طبی عملے کیلیے مالی امدادا کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Ct9qvq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment