Ads

راولپنڈی میں 9 سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم گرفتار

 راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی میں نو سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں معلم کو نو سالہ طالب علم سے نازیبا حرکات و زبردستی کی کوشش پر گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد واصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں بچے کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا نو سالہ بیٹا پڑھنے گیا جہاں معلم غلام رضا نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم نے ملزم غلام رضا کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

The post راولپنڈی میں 9 سالہ طالب علم سے زیادتی کی کوشش پر معلم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A9YfWD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment