Ads

اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے کورونا پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ‏ جو 3 اگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہے گا اور اس کا اطلاق پورے اسلام آباد میں ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈور ڈائننگ مکمل بند اور ‏آوٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک مقرر ہے جب کہ مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 کے بجائے 8 تک کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی، ہفتہ اور اتوار تمام کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی اور تمام کاروبار بند رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، تندور اور بیکریاں پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم ‏تمام مزارات، سینما گھروں، جم  اور انڈور کھیلوں کی سرگرمیوں  پر مکمل پابندی ہوگی، اس کے علاوہ ‏تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جب کہ ‏8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر مکمل پابندی ہوگی اور ‏آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں400 افراد  ایس او پیز کے ساتھ شرکت کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‏ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جب کہ شہر بھر کی داخلی اور خارجی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے 50 فیصد کم رکھی جائے گی۔

The post اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ftsWxQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment