Ads

غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات دینے پر سابق فوجی افسر سمیت 9 ملزمان گرفتار

 اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس کو حساس معلومات فراہم کرنے کے مقدمہ میں 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عرفان حمید کیانی سمیت 2 گرفتار ملزمان نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت میں اس کیس کا انکشاف ہوا۔ ملزمان کے زیر استعمال الیکٹرانک ڈیوائسز فرانزک کے لیے لیب بھجوا دی گئیں۔

عدالت نے وفاق کی جانب سے ان کیمرا سماعت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10اگست تک جواب طلب کرلیا۔ وفاق نے استدعا کی کہ حساس معلومات جوڈیشل ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں اس لیے سماعت ان کیمرا کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ ایف آئی اے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 18 مئی 2021 کو مقدمہ درج کیا ، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، پٹیشنرز ایف آئی آر میں نامزد نہیں لیکن نامزد ملزمان کے بیان پر ہمیں 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا، گھر پر چھاپہ مار کر الیکٹرانک ڈیوائسز سمیت 39 آئٹمز قبضے میں لی گئیں ، ملزم صفدر رحمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران دیے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پٹیشنر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، بیوی اور وکیل سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی عمر 69 سال ہے جس کی پانچ نسلوں نے ملٹری میں خدمات انجام دیں۔

گرفتار ملزمان میں صفدر رحمان، تنزیل الرحمان، محمد وقار ، محمد اشفاق، محمد طاہر، مجتبی حسین، محمد اشرف، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عرفان حمید کیانی اور احمد کیانی بھی شامل ہیں۔

The post غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات دینے پر سابق فوجی افسر سمیت 9 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AeCx3G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment