Ads

فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور: فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی اہم ذمہ داریوں کی نوید سنادی گئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور وہ اب وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی، جب کہ پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی، فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، وزیر اعلی پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کی خدمات کو سراہا اور فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں خدمات سر انجام دینے میں تعاون پر وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت پر اعتماد اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فردوس عاشق اعوان سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اپ پنجاب میں بھی سیاسی امور کی انجام دہی میں پارٹی کو معاونت کریں، وزیر اعظم عمران خان آپ کو وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلی نے فردوس عاشق اعوان کو قیادت کے پیغام سے آگاہ کیا، جس پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جو بھی آئندہ حکم دے گی اس کی تعمیل کروں گی، وزیر اعظم کی ٹیم کے ممبر کے طور پر جہاں مناسب سمجھیں ذمہ داری لگا دیں۔

 

The post فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3irLe4F
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment