Ads

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم، اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار پر متفق

 مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی  نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں  آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔

اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جب کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے،  دونوں جماعتیں ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔

The post (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم، اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار پر متفق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ihc9jv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment