Ads

ہمیں لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو کسی صورت تباہ نہیں کرنا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو کسی صورت تباہ نہیں کرنا۔ 

عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، ہم نے درست فیصلے کرکے اپنی معیشت اور عوام کو بچایا، ماسک کے استعمال سے کورونا  وائرس پھیلنے  شرح کم ہوجاتی ہے، لاک ڈاوَن لگانا ہے تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، اگر لاک ڈاوَن  ہو تو دیہاڑی داراور مزدور  طبقہ کہاں جائے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے،  ہم نے کسی صورت لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکو ل نہ کھولے جائیں۔

’آزادی رائے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت‘

وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کو توڑنے والے اور قانون کی بالادستی سے ڈرنے والے سربراہان آزاد میڈیا سے ڈرتے ہیں، اگر میں نے لندن میں فلیٹ بنائے ہوں تو سارا وقت آزاد میڈیا سے ڈروں گا، آزادی رائے اس ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ میڈیا سے تب اختلاف ہوتا ہے جب غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

The post ہمیں لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو کسی صورت تباہ نہیں کرنا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iizdhC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment