Ads

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار

 اسلام آباد: پاور سیکٹر میں آئی ایم ایف کی شرط پر سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی شرط پر پاور سیکٹر میں سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، پاور ڈویژن نے سبسڈی سے متعلق درخواست نیپرا میں دائر کردی جس پر 9 اگست کو درخواست ہوگی۔

درخواست میں لائف لائن صارفین کے لیے سلیب 50 سے بڑھاکر 100 یونٹ کرنے کی تجویز کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ کے لیے پروٹیکٹڈ صارفین کی نئی کٹیگری بنانے کی تجویز  کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 301 سے 700 یونٹ کے سلیب کو 4 سلیبز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔

نیپرا نے درخواست میں 301 سے 400 اور401 سے 500، 501 سے 600 اور 601 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے بھی الگ سلیب بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سلیبز بنانے سے بجلی کے ٹیرف پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جب کہ اس اقدام کا مقصد پاورسیکٹر میں سبسڈی کا از سر نو تعین کرنا ہے۔

 

 

The post آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rLASzw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment