Ads

بھارت نے کھیل میں سیاست کو لاکر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے کھیل میں سیاست کو لاکر ایک بار پھر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی، جس میں  کشمیر پریمئر لیگ اور مظفرآباد ٹائیگرز کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جب کہ چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے وزیر اطلاعات کو ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھیل میں سیاست کو لاکر ایک بار پھر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے، یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،  کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہو گا۔

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمئر لیگ پر انڈیا کا ردعمل غیر مناسب ہے، بھارت کا کشمیر پریمئر لیگ پر واویلا ان کی ظالمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

 

The post بھارت نے کھیل میں سیاست کو لاکر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jgkkf1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment