Ads

فلم ’بازیگر‘ میں شاہ رخ نے عامر خان کو کاجول کیساتھ کام سے کیوں روکا؟

 ممبئی: اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’بازیگر‘ میں عامر خان کو کاجول کے ساتھ کام سے باز رکھنے کی وجہ بتا دی ہے۔

بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب فلم ’بازیگر‘ کے لیے پروڈکشن جاری تھی تب اداکار عامر خان نے فلم میں اداکارہ کاجول دیوگن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم میں نے منع کردیا۔

انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں نے عامر خان سے کہا کہ کاجول بہت بُری ہیں اور وہ اپنے کام پر دھیان نہیں دیتیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ کاجول کے ساتھ کام نہ کرو۔

شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ فلم شوٹنگ کے دوران کاجول کی اداکاری دیکھ کر انہیں بہت جلد اپنی رائے سے رجوع کرنا پڑگیا۔ شاہ رخ خان نے کاجول کی اداکاری سے متاثر ہو کر عامر خان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ کاجول اسکرین پر جادوگر ثابت ہوئی ہیں۔

اداکارہ کاجول آج اپنی 47ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ماضی میں شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو کافی پسند کیا جاتا تھا۔ ان کی فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے بہت چرچے ہوئے۔

The post فلم ’بازیگر‘ میں شاہ رخ نے عامر خان کو کاجول کیساتھ کام سے کیوں روکا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fy8V9F
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment