کوئٹہ: پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو مستونگ سے گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر کے قبضے سے ایک پسٹل اور دو دستی بم برآمد ہوئے۔ مستونگ میں رواں سال پولیس موبائل پر حملہ کے دوران دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔ مبینہ ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
The post مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xiKFOF
0 comments:
Post a Comment