Ads

افریقی ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 30 افراد ہلاک

کنشاسا: وسطی افریقی ملک کانگو میں مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔

زخمیوں میں سے بھی زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ کانگو میں سڑک حادثات عام ہیں۔ 2010 میں آئل ٹینکر کے الٹ جانے کی وجہ سے 230 افراد جب کہ 2018 میں ایسے ہی حادثے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post افریقی ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 30 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3in6bxI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment