Ads

اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 اسلام آباد: پولیس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالب علم کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو ڈیڑھ ماہ بعد گرفتار کرلیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم ابراہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف

جون میں اسلامی یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش پذیر قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 18 جون کو یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے دو طلبا ابراہیم خان اور محمود اشرف کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بدفعلی کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ملزم نے 29 جولائی کو عبوری ضمانت کروائی تھی جو آج عدالت نے خارج کردی۔

The post اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Vb5VJq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment