Ads

ورلڈ یوتھ اسکریبل کا ٹائٹل دوسری بارپاکستان کے سید عماد علی نے جیت لیا

 کراچی: ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ پاکستان کے سید عماد علی نے جیت لیا۔

عماد علی نے دوسری بار یوتھ اسکریبل کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا، دوروزہ فائنل میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے  13 گیمز کھیلے، سید عماد علی نے 9 گیمز جیتے اور 329کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کے مادھو گوپال نے بھی 9گیمز جیتے لیکن وہ دوسرے نمبر پررہے، تھائی لینڈ کے نپت نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فائنلز میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حشام ہادی خان کو 7گیمز میں فتح ملی اور ان کا چوتھا نمبر رہا، ٹیم کے اعتبار سے پاکستان ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔

سید عماد علی 2018 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ویسپا یوتھ اسکریبل کپ بھی جیت چکے ہیں، اس طرح وہ دو بار ویسپا یوتھ کپ جیتنے والے دنیا کے پہلے پلیئر بھی بن گئے، عماد جونیئر لیول پر پاکستان کیلئے تین عالمی اعزازات جیت چکے ہیں جن میں دو ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اور 2019کی ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپیئن شپ شامل ہے۔

کورونا کے باعث ویسپا یوتھ اسکریبل کپ کے مقابلے پاکستان کی میزبانی میں آن لائن ہوئے، یوں پہلی انفرادی ورچوئل چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی سید عماد علی نے اپنے نام کیا۔

عماد علی کا کہنا تھا کہ دوسری بار ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنے پرخوشی ہے، محنت کی جس کا صلہ ملا، فائنلز میں تمام حریف ہی مشکل تھے لیکن بھارت اورتھائی لینڈ کے کھلاڑیوں نے ٹف ٹائم دیا، اب ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

بھارت کواسپرٹ آف اسکریبل کا ایوارڈ دیا گیا، ٹورنامنٹ کی  بہترین خاتون پلیئر کا ایوارڈ سری لنکا کی سندلی ویتھا ناگے کے نام رہا جبکہ ملائیشیا کے ڈریسڈن لم کم عمر ترین کھلاڑی قرارپائے، ایونٹ میں  14 ممالک کے 72کھلاڑیوں نے حصہ لیا، بھارت سمیت تمام ممالک کے کھلاڑیوں نے ایونٹ کے شاندار انتظامات کی تعریف کی، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے صدر اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اسکریبل کا کھیل دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو قریب لاتا ہے، بھارت  اورپاکستان کے حالات جتنے بھی کشیدہ ہوں لیکن بھارتی کھلاڑیوں نے کھیل کی اسپرٹ سے سب کے دل جیت لئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی سپورٹ کرتی رہے گی۔

ند یم عمر نے ورلڈ یوتھ چیمپیئن سید عماد علی کیلئے ایک لاکھ جبکہ پاکستان ٹیم کیلئے بھی نقد انعام کا اعلان کیا، تقریب کے اختتام پر ندیم عمر اور اسپانسرز کے نمائندوں نے انعامات تقسیم کئے، اختتامی تقریب کے دوران ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی  اور ویسپا کے عہدیداران آن لائن موجود تھے۔

The post ورلڈ یوتھ اسکریبل کا ٹائٹل دوسری بارپاکستان کے سید عماد علی نے جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3y7XDPM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment