Ads

امریکا کا افغانستان سے انخلا احمقانہ اقدام ہے، ٹونی بلیئر

 لندن: سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے افغانستان سے انخلا کو احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بڑی حکمت عملی نہیں بلکہ ایک سیاسی چال ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے اقدام نے دنیا بھر میں شدت پسند جنگجوؤں کو خوش کردیا ہے۔ امریکی انخلا سے طالبان کو افغانستان پر قبضے کا موقع ملا۔

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے ان خیالات کا اظہار اپنے انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل میں کیا۔ ٹونی بلیئر 1997 سے 2007 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے اور نائن الیون کے بعد افغانستان میں اپنی فوجیں بھی بھیجی کی تھیں۔

 

ٹونی بلیئر نے شکوہ کیا کہ امریکی نے حلیف ہونے کے باجود طالبان سے معاہدے اور پھر انخلا کے عمل سے برطانیہ کو اندھیرے میں رکھا اور اس طرح کے اقدام سے عالمی اتحاد کو نقصان پہنچے گا اور تمام ممالک کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

سابق برطانوی وزیراعظم نے مزید لکھا کہ امریکا کے انخلا کے بعد سے گزشتہ دو دہائیوں میں معیار زندگی میں بہتری اور لڑکیوں کی تعلیم سمیت افغانستان میں جو بھی کامیابیاں حاصل کی گئی تھیں ان کے استحکام کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ٹونی بلیئر نے صدر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکمراں جنگوں کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے پُرفریب سیاسی نعرے کی پیروی کررہے ہیں۔ انخلا کے افراتفری سے بھرپور اقدام سے افغانستان کے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

 

The post امریکا کا افغانستان سے انخلا احمقانہ اقدام ہے، ٹونی بلیئر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sD4kIl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment