Ads

پی آئی اے حکام کا عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

 لاہور: پی آئی اے حکام نے عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جو11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اورزائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نے زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور  لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروایا ہے جبکہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔

اس حوالے سے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے جبکہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

The post پی آئی اے حکام کا عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V5WpqZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment