Ads

محرم الحرام میں حساس مقامات پر سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے غور کیا گیا، اجلاس میں وفاقی حکومت ، پنجاب، بلوچستان ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں، حساس علاقوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیاں اور سہولیات فراہم کرے گی، امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حساس علاقوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، امن وامان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔

The post محرم الحرام میں حساس مقامات پر سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Adi3Zc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment