پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے لیڈی رنڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق قتل ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا جس کو پہلے بھی گولی لگی تھی، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، قاتل ایمرجنسی گیٹ پہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
The post پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ، افغان باشندہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3yx86p7
0 comments:
Post a Comment