ممبئی: سریلے گیتوں کی ملکہ اور بالی ووڈ کی میلوڈی کوئین لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا اب ریلیز کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار ویشال بھاردواج نے لتامنگیشکر کی 92 ویں سالگرہ کے موقع ان کا 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا گانا ’’ٹھیک نہیں لگتا‘‘ ریلیز کیا ہے جو اس سے قبل کبھی ریلیز ہی نہیں ہوا تھا۔
ویشال بھاردواج نے آج کے دن یہ گانا ریلیز کرکے لتا منگیشکر کے مداحوں کو خصوصی ٹریٹ دی ہے۔ لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گانا آج سے تقریباً 20 سال قبل ایک فلم کے لیے 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیاتھا اور اس کی شاعری گلزار نے کی تھی۔ تاہم بعد میں اس گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ویشال بھاردواج نے یہ گانا اپنے میوزک لیبل وی بی میوزک کے تحت ریلیز کیا ہے۔
ویشال بھاردواج نے گانے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اس دور میں کیسیٹس ہوتی تھیں، یہ گانا کہیں کھوگیاتھا۔ ہم نے تقریباً 10، 12 سال پہلے اس گانے کی تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے۔ اور تین سال قبل انہیں اسٹوڈیو سے فون آیا کہ گانے کی اوریجنل ٹیپ مل گئی ہے اور اس طرح یہ گانا انہوں نے دوبارہ حاصل کیا۔
The post لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZI6ZX7
via Blogger https://ift.tt/3kO2O3X
September 28, 2021 at 04:55AM
0 comments:
Post a Comment