Ads

افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں مجبور نہیں کرسکتے، شیخ رشید

افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں مجبور نہیں کرسکتے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور نے ملاقات کی، جس میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں اور اسے مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے، افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے تو امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

وینڈی کرسٹین گلمور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی ہے، کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلاء پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان نے افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے، پاکستان کی طرف سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔

The post افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں مجبور نہیں کرسکتے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3omb1hM

via Blogger https://ift.tt/2WkkLhd
September 28, 2021 at 04:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment