جنیوا: بھارت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث وزیراعظم مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں جب پاکستان پر بے سروپا الزام تراشیاں کر رہے تھے تو حاضرین اور سامعین اس اداکاری پر زیر لب مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کی الزام تراشیوں پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی نابینا خاتون کاؤنسلر کا دندان شکن جواب
بھارتی وزیراعظم نے افغانستان میں اپنی خفیہ ایجنسی را کے اہلکاروں کی موجودگی اور وہاں سے پڑوس ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائی سے نہ صرف مکر گئے بلکہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق تمام الزامات پاکستان پر دھر دیئے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانوی وزیراعظم 10 بلین ٹری منصوبے پر عمران خان کے معترف
اقوام متحدہ کے رکن ممالک اس انتظار میں ہی رہے کہ مودی جی کالے قانون کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم اور اسے تقسیم کرنے، بنیادی حقوق معطل کرنے اور پوری وادی کو عملاً قید خانے میں تبدیل کرنے پر ندامت کا اظہار کریں گے لیکن بھارتی وزیراعظم اخلاقی قدروں سے عاری نکلے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے، وزیراعظم
ہٹ دھرمی، دروغ گوئی اور الزام تراشیوں پر مبنی اس خطاب میں کچھ بھی ایسا نہ تھا تو عالمی قیادت کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کی تقریر پسے ہوئے محروم قوموں کی ترجمان تقریر تھی جسے دوست اور دشمن سب نے ہی سراہا۔
The post جارحیت پسند اور ہٹ دھرم مودی اقوام متحدہ میں بھی الزام تراشیوں سے باز نہ آئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zHk5Aa
via Blogger https://ift.tt/2ZxBIGa
September 26, 2021 at 03:55AM
0 comments:
Post a Comment