Ads

تاجر نمائندوں اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب

تاجر نمائندوں اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب

 اسلام آباد: اسلام آباد میں تاجر نمائندوں اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ایف بی آر کی جانب سے پوائنٹ آف سیل، سیل ٹیکس اور ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات دور کئے جانے کے بعد تاجروں نے اپنا احتجاجی پروگرام موخر کردیا۔ وی او ایف بی آر میں مذاکرات کے بعد ممبر ایف بی آر قیصر اقبال نے تاجر رہنماؤں کاشف چوہدری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق نئے ترمیمی بل پرتمام تر وضاحتوں کے باوجود ابہام اور غلط فہمیاں پھیلائی جارہی تھی، چھوٹے تاجروں کے بجائے ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن نہ کرانے والوں پر بل کا اطلاق ہوگا، سیلز ٹیکس چھوٹے تاجروں کا مسئلہ ہی نہیں ہے، ایف بی آر گھروں میں بیٹھ کر پیسہ کمانے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں ایف بی آر افسران کو تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر تحفظات دور کرنے کی ہدایت کریں گے، اس کے علاوہ پوائنٹ آف سیل، سیلز ٹیکس اور ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، چھوٹے تاجر پر پوائنٹ آف سیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ بجلی کے بل سے چھوٹے تاجروں پر اضافی ٹیکس بھی نہیں لگے، تحفظات دور ہونے پر27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاجی پروگرام موخر کرتے ہیں۔

تاجر رہنماخواجہ سلمان صدیقی نے کہا کہ ایف بی آر کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں لہذا احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔ توقع ہے کہ حکومت اور ایف بی آر تاجروں کے مسائل حل کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

The post تاجر نمائندوں اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i8u1wi

via Blogger https://ift.tt/3CQcIsa
September 26, 2021 at 03:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment