Ads

ترک حکومت نے پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی

استنبول: ترک حکومت نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں۔

ترکی کی وزارت داخلہ نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردیں جس میں پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔ ترک حکومت کے نئے قوائد وضوابط کل سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئی گائیڈ لائنزکے مطابق ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آرمنفی رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے۔ تمام پاکستانی مسافروں کی ویکسینیشن سے قطع نظرپی سی آرٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ترکی میں پاکستانیوں کوکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پرقرنطینہ سے استثنیٰ ہوگا۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پرپاکستانی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ میں 10 روزبعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ 14 روزبعد پی سی آرٹیسٹ مثبت آنے پرمعاملہ وزارت صحت کی ہدیات کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

The post ترک حکومت نے پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3n0ELAu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment