اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر جرمانہ
اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر جرمانہ
اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر جرمانہ
لاہور: نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواکو بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کیے۔ اسی طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے۔ ان دونوں ٹیموں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا چالیس اور پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
The post اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EYBIyY
via Blogger https://ift.tt/3ocAFWu
September 27, 2021 at 03:56AM
via Blogger https://ift.tt/3zKmv0I
September 27, 2021 at 03:56AM
via Blogger https://ift.tt/3o7T2vH
September 27, 2021 at 03:57AM
via Blogger https://ift.tt/3ocASJg
September 27, 2021 at 03:57AM
0 comments:
Post a Comment