ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے محافظ بن گئے۔
بالی ووڈ اداکاررنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ کی خبریں کچھ عرصے پہلے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے وائرل ہونے والی نئی تاریخوں پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔
اب دونوں ایک بارپھرخبروں کی زینت بن گئے جہاں مداح رنبیر کپورکے عالیہ بھٹ کے لیے لیے گئے اقدام پر خوب سراہ رہے ہیں۔ہوا کچھ یوں کہ دونوں اداکارممبئی واپس آنے کے لیے جودھپورایئرپورٹ پرپہنچے۔ مداحوں کی ان کی آمد کا پہلے سے علم تھا اس لیے وہ تصاویراورسیلفیز لینے کے لیے پہلے سے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
جیسے ہی دونوں اداکاروں کو مداحوں نے دیکھا تو وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ تصویریں لینا شروع ہوگئے اور اس وقت اداکاررنبیرکپور ان کے محافظ بن گئے اورعالیہ کے ساتھ ساتھ قدم بڑھانے لگے تاکہ عالیہ کو کوئی تنگ نہ کرسکے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کی جانب سے رنبیر کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔
The post عالیہ کو مداحوں سے بچانے کیلیے رنبیران کے محافظ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WnZR0x
0 comments:
Post a Comment